کوہلو ، پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائی دکان دار جرمانہ و گرفتار

بدھ 20 مارچ 2024 21:34

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کا شہر میں کارروائی کئی دکان دار جرمانہ و گرفتارتفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہستان مری (کوہلو) میں ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیرمین اسٹنٹ کمشنر کوہلو جہاں زیب نور شاہوانی نے کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانداروں کو جرمانہ و گرفتار کر لیا گیا ہے ایک دن میں ساٹھ ہزار سے زائد رقم کا جرمانہ اور تین دکانداروں کو مظہر صحت اشیائ خوردونوش کی فرخت پر گرفتار اور جرمانے عائد کیااس موقع پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر کوہلو جہاں زیب نور شاہوانی کا کہنا تھا کہ کسی کو عوام کے صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحصیلدار کوہلو جلال مری ایس ایچ او سٹی سوراب خان کھیتران بابو ولی مری شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں