yقربانی کے بکرا چوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکراگئی، دونوں ہلاک

اتوار 25 جون 2023 18:10

ھ کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2023ء) جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں بکرا چوری کرکے فرار ہونے والیچوروں کی بائیک ٹرالے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دونوں چو ر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ادو کی سلطان کالونی میں پیش آیا جہاں 2 چور بکرا چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے، پیچھا کرنے پر ملزمان نے شہریوں پر فائرنگ بھی کی تھی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ بکرا چوری کی واردات کے بعد بشیرکوٹ کے قریب چوروں کی موٹر سائیکل بیقابو ہوکرٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی۔پولیس کے مطابق حادثے میں پہلے 1 چور ہلاک ہوا جبکہ دوسرا چور زخمی ہوا تھا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرا چور بھی دم توڑ گیا۔

کوٹ ادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں