فواد چوہدری پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہر

پیر 13 اگست 2018 15:01

فواد چوہدری پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہرہوگئے ۔تفصیلات کے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑسے باہرہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل تھے تاہم عمران خان کی ہدایت پرانہوں نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی اورقانونی طور پر اب وہ وزارت اعلی کی دوڑسے بھی باہرہوگئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں