حکمران کھلاڑی ہیں نہ اناڑی بلکہ کھلنڈرے ہیں جو معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں‘حمزہ شہباز
نیب کے پیچھے نیازی ہے ، ضمنی انتخابات کیلئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا مگر معاملہ الٹا پڑ گیا ،تاریخ میں پہلی بار حکومت اپنی جیتی سیٹیں بھی ہار گئی عام انتخابات میں دو ہزار ووٹوں کے مارجن سے جیتنے کے بعد دس ہزار ووٹوں سے ہار جانا یہی عوام کا احتساب ہے ، ہمیں اقتدار میں آنے کی جلدی نہیں ابھی ہمیں اپوزیشن کا مزہ لینے دیں ‘قائد حزب اختلاف کی پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو
منگل 16 اکتوبر 2018 17:20
(جاری ہے)
حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو ایک بار پھر عوامی عدالت میں سرخرو ہونا نصیب ہوا ۔تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ 71 سالہ تاریخ میں کبھی بھی نئی آنے والی حکومت ڈیڑھ ماہ قبل جیتی ہوئی نشستیں نہیں ہارتی اور صرف تحریک انصاف کے ممبران نہیں بلکہ لیڈر کی بھی جیتی ہوئی نشست ہار گئے ۔
یہ عوام کا (ن) لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ساتھ مذاق کیا گیا جس سے ملک پر 900ارب کا قرض چڑھ گیا ، سٹاک مارکیٹ زمین بوس ہو گئی ، گیس اور بجلی کے نرخ بڑھانے کے بعد ایک بار پھر عوام پر بجلی کا بم گرانے جا رہے ہیں ، یہ خود کو کھلاڑیوں کی جماعت کہتے ہیں لیکن معیشت سے کھلواڑ کررہے ہیں ۔ عمران خان نیازی عوام نے آپ کے جھوٹ اور یوٹرن کا احتساب شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بے بنیاد الزامات پر گرفتار ہوئے اور اب شہباز شریف کا ایک بار پھر چودہ روزہ ریمانڈ دیدیا گیا ہے یہ کیا مذاق ہو ررہا ہے ، نیب کو کون سی خورندبین یا عینک چاہیے جس سے انہیں پنجاب بینک لوٹنے والے اور این آئی سی ایل کیس میں جیل کاٹنے والے اور کابینہ میں بیٹھے ہوئے قبضہ گروپ نظر آئیں۔ نیب کو کون سے خوردبین چاہیے جس سے انہیں علیم خان کی کرپشن نظر آسکے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ احتساب بنی گالہ سے شروع کیا جائے ، کابینہ میں بیٹھ کر غریبوں کے روزگار کو ٹھوکر مارنے والے کو بنی گالہ نوٹس بھجوانا کیوں یاد نہیں آیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب کے پیچھے عمران خان نیازی ہے لیکن آپ اپنا شوق پورا کر لیں ، ضمنی انتخابات کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا لیکن معاملہ الٹا پڑ گیا ،آپ کی پچاس روز کی کلابازیوں سے سٹاک ایکسچینج زمین بوس ہو گئی ہے،ضمنی انتخابات شروعات ہیں آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے صرف دو کام کیے ہیں جن میں بھینسوں کی نیلامی اور پیٹرول پمپوں کے غسل خانوں کی صفائی ہے اور آپ اسی قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے عمران خان کا حسد اور بغض سامنے آگیا ہے ، اب پارلیمانی کمیشن بن گیا ہے اب دودھ کا دوھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں والد کی دونوں پیشیوں پر کمرہ عدالت میں موجود تھا ، نیب کے پاس کہنے کے لئے کچھ نہیں ہے ، نیب کی جانب سے اس شخص کا دفاع کیا جا رہا ہے جو کروڑوں روپے کی پلی بارگین کر کے رہا ہوا ہے ، شہباز شریف کا یہی قصور ہے کہ اس نے ایک کرپٹ شخص کے خلاف کارروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار میں آنے کی جلدی نہیں ، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں ،وقت گزر رہا ہے اور بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والے شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں ، ہم اسمبلیوں اور اس کے باہر بھی احتجاج کریں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت