چیف جسٹس سے گورنرسندھ کی ملاقات، ڈیمزفنڈ کیلیئےعطیہ دیا

گورنرسندھ کی ڈیمز کی تعمیرکیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کی تعریف، ملاقات میں 67 کروڑ37 لاکھ 91 ہزار روپے کا چیک چیف جسٹس کو پیش کیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 نومبر 2018 17:17

چیف جسٹس سے گورنرسندھ کی ملاقات، ڈیمزفنڈ کیلیئےعطیہ دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 نومبر 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے گورنرسندھ عمرن اسماعیل نے ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی ڈیمز فنڈز مہم کو سراہا اور 67 کروڑ37 لاکھ 91 ہزار روپے کا چیک چیف جسٹس کو پیش کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کرکے ڈیمز فنڈ کیلئے عطیہ کی رقم ان کے حوالے کی ہے۔

ملاقات میں عمران اسماعیل نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے پانی کے بحران کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر کے عزم کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا ڈیمز فنڈ کی تعمیر کا کام پاکستان کی بقاء کیلئے ہے۔ چیف جسٹس کے اس اقدام سے نہ صرف پانی کا بحران ختم ہوجائے گا بلکہ پاکستان میں ڈیمز بننے سے سستی پن بجلی بھی دستیاب ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات میں ڈیمز فنڈ کیلئے 67 کروڑ37 لاکھ 91 ہزار روپےکا چیک چیف جسٹس کےحوالے کیا۔

بتایا گیا ہے کہ گورنر سندھ نے عطیے کا چیک وزیراعظم پاکستان اور سپریم کورٹ کے دیا میربھاشا ڈیم فنڈ کیلئے قائم فنڈ میں جمع کروایا ہے۔ واضح رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پاکستان کو پانی کے بحران سے نکالنے کیلئے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈ قائم کیا ہے۔ فنڈ میں پاک آرمی، سمیت ملکی اداروں اور مخیرحضرات نے فنڈز جمع کروائے ہیں۔ ڈیمز فنڈ میں سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک سات ارب انہتر کروڑ سے زائد کے فنڈز جمع ہوچکے ہیں۔ دیامیر بھاشا ڈیمز کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ وافر بجلی بھی ملے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں