قابض بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیر کی تحریک آزادی میں نئی جان
اقوام متحدہ 70سالوں سے بیانات اور مذمت سے آگے نہیں بڑھ سکی‘ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد عالمی تنظیم کی ذمہ داری ہے . تجزیہ
میاں محمد ندیم بدھ 19 دسمبر 2018 09:13
(جاری ہے)
گزشتہ برس ہی دنیا کا پہلا پیلٹ وائلنس وکٹم ٹرسٹ وجود میں آیا اوراب تک 1800 کے لگ بھگ کشمیری ٹرسٹ کے ممبر بن چکے ہیں‘ان میں سے بیشتر کی دونوں آنکھیں ضائع ہو چکی ہیں‘یہ غیر متشدد ہتھیار کتنی شدت سے استعمال ہو رہا ہے اس کا انداز بھارت کی نیم فوجی سینٹرل ریزرو فورس کی جانب سے 2016 میں ایک عدالت میں جمع کرائے گئے بیان سے ہو سکتا ہے جس میں اعتراف کیا گیا کہ صرف 32دن میں 13 لاکھ چھرے استعمال کیے گئے مگر معاملہ پیلٹ گن سے بھی قابو میں نہیں آرہا.
اسی لیے اب فوج مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلا رہی ہے . بھارتی میڈیا کے ذریعے باور کرایا جا رہا ہے کہ یہ کشمیری نہیں بلکہ سرحد پار سے بھیجے گئے دہشت گرد ہیں جو پیسے دے کر مظاہرے کرا رہے ہیں اور عام کشمیریوں کو اکسا رہے ہیں. اگر یہ بات سچ ہے تو کشمیر کو چھوڑ کے کسی بھی بھارتی ریاست میں ہزار نہیں صرف ایک خاندان سامنے لے آئیں جو پیسے لے کر اپنے اور اپنے بچوں کے چہرے چھروں سے چھدوانے پر آمادہ ہو. صورتحال یہ ہے مقبوضہ کشمیر تاحال نہ صرف قابض بھارتی فوجوں کی بربریت کی تصویر بنا نظر آرہا ہے بلکہ بھارتی ریاستی مشینری کے ہاتھوں قتل و غارت، انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم و ستم کے نت نئے طریقوں کی ایجاد نے 1947ءسے عالمی ضمیر کے لئے چیلنج بنے رہنے والے اس مسئلے کی سنگینی کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں اس کا جلد حل کیا جانا دنیا اور خطے کے استحکام کی ناگزیر ضرورت بن چکا ہے. کشمیری عوام کا قصور یہ ہے کہ 1947ءمیں برٹش انڈیا کی تقسیم کے ہر پالیسی اصول کے اعتبار سے پاکستان کا حصہ بننے والی ریاست جموں و کشمیر میں نئی دہلی کی طرف سے غیرقانونی طور پر فوجیں اتارے جانے کے جارحانہ قدم کی انہوں نے بھرپور مزاحمت کرکے کشمیر کے ایک حصے کو آزاد کرالیا اور جب سری نگر کی آزادی کا مرحلہ بھی صاف نظر آنے لگا تو بھارت کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو اپنی فوجوں کو ہتھیار ڈالنے کی خفت سے بچانے کے لئے اقوام متحدہ میں گئے اور وعدہ کیا کہ عالمی ادارے کی نگرانی میں منعقد ہونے والے اس ریفرنڈم کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرلیں گے جس کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک کے ساتھ الحاق کرنا ہے. نئی دہلی بعد میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اپنے وعدوں سے نہ صرف پھر گیا بلکہ مقبوضہ علاقے میں مزید بھاری فوجیں تعینات کرکے کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق مانگنے سے روکنے کے لئے بہیمیت ،درندگی اور ریاستی دہشت گردی کا ہر حربہ آزما رہا ہے. مظلوم مگر پرعزم کشمیریوں کی 5ویں نسل تک پہنچی ہوئی آزادی کے لئے دی گئی قربانیوں کا یہ سلسلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے. 15دسمبر کو ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی براہ راست فائرنگ سے ایک درجن سے زیادہ افراد کی شہادت اور سیکڑوں کے زخمی و اپاہج ہوجانے کے بعد 17دسمبر کو یوم سوگ کی ہڑتال کے دوران آرمی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مارچ میں مزید وحشیانہ فائرنگ ہوئی، میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک سمیت حریت فورم اور دیگر تنظیموں کے رہنما گرفتار کرلئے گئے جبکہ وادی کے کئی شہر کرفیو کی زد میں ہیں. اگرچہ پاکستانی حکومت عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرا رہی ہے کہ کئی جنگوں کا سبب بننے والے مسئلہ کشمیر کا حل عالمی امن اور خطے کی ترقی کی ناگزیر ضرورت ہے. مگر ان کوششوں سے اقوام متحدہ‘اوآئی سی وغیرہ سے مذمتی بیانات کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آیا عالمی تنظیمیں خصوصا اقوام متحدہ 70سالوں سے بیانات اور مذمت سے آگے نہیں بڑھ سکی حالانکہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد اس کی ذمہ داری ہے . اگر بھارت وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پاک بھارت مکالمے کے لئے کی گئی حالیہ پیش کشوں کا مثبت جواب دے تو جنوبی ایشیا کے بٹوارے کا فیصلہ کرنے والی کانگریسی اور مسلم لیگی قیادت کے تصور کے مطابق بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں امریکہ اور کینیڈا جیسا تعاون پیدا ہونے کی صورت میں ظاہر ہو سکتے ہیں.متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان