ہائیکورٹ نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ایک بار10 روز کے لیے بیرونِ ملک سفر کرنیکی اجازت دیدی
ملک میں نیب کا قانون چل رہا ہے، کیا اب ریاست کو نیب چلائے گی، پارلیمنٹ اور عدالتیں اپنا کام بند کردیں ‘ جسٹس فرخ عرفان خان قائد حزب اختلاف واپس نہیں آئیں گے یہ کیوں فرض کیا گیا‘ ریمارکس/ حمزہ شہباز کو واپس آ کر انکوائری میں پیش ہونے کا بھی حکم
بدھ 16 جنوری 2019 13:30
(جاری ہے)
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہبازکی درخواست ناقابل سماعت ہے، درخواست گزار کو اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرناچاہیے، لاہور ہائیکورٹ کودرخواست کی سماعت کااختیارنہیں ۔
جس ادارے نے نام ای سی ایل میں شامل کیا اس کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے ۔عدالت نے استفسار کیا وفاق اسلام آباد تک محدود ہے ، عدالت کو غیرجانبدار رہنے دیں، ملک کو بنانا ری پبلک نہ بنائیں، ایف آئی اے ایئر پورٹ، ریلوے اسٹیشن پر بیٹھی ہی ایسی جگہوں پرعدالت کادائرہ اختیار کیوں نہیں۔ حمزہ شہباز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں حکام کی جانب سے نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق نہیں بتایا گیا تھا۔جب 17 نومبر کو برطانیہ جانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کی وجہ سے وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے۔حمزہ شہباز نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے پر وضاحت کے لیے متعلقہ حکام کو متعدد مرتبہ خطوط لکھے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔انہوں نے اپنی درخواست میں امکان ظاہر کیا کہ نیب میں جاری انکوائری کی وجہ سے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نیب کی انکوائری میں باقاعدگی سے پیش ہوتا رہا ہوں، وزارتِ داخلہ کو بلاجواز کسی بھی پاکستانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔حمزہ شہباز نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین پاکستان کے تحت آزادانہ نقل و حرکت ہر شہری کا بنیادی حق ہے لہٰذامعزز عدالت بلاجواز ڈالا گیا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔سماعت کے دوران حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی درخواست ناقابل سماعت ہے، ہائیکورٹ نے خود ایک فیصلے میں یہ تعین کیا تھا کہ کن حالات میں کس شخص کی نقل و حمل روکی جاسکتی ہے۔اگر کسی نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا ہو تو اسے باہر جانے سے روکا جاسکتا ہے۔جسٹس فرخ عرفان خان نے ریمارکس دئیے کہ یاد رکھیے جو آج حکومت میں ہیں وہ کل اپوزیشن میں ہو سکتے ہیں، ہم اس ملک کو بنانا ری پبلک نہیں بننے دیں گے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز 21کروڑ 50 لاکھ روپے کے غبن میں ملوث ہیں اسی لیے حمزہ شہباز بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں۔اشتیاق اے خان نے عدالت میں حوالہ دیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار ملک سے باہر گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔صوبے کے وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعلیٰ کا نام ڈالنے سے پوری دنیا میں منفی تاثرابھرے گا ، کیاایسی صورتحال میں قائد حزب اختلاف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جا سکتا ہے، قائد حزب اختلاف واپس نہیں آئیں گے یہ کیوں فرض کیا گیا۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے ریمارکس دئیے کہ نیب جس طرح کام کر رہا ہے اس سے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے دیگر ججز بھی ناراض ہیں۔جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیب کا قانون چل رہا ہے، کیا اب ریاست کو نیب چلائے گی، کیا اب پارلیمنٹ اور عدالتیں اپنا کام بند کردیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لیے چیئرمین نیب سے رجوع کیا تھا۔جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دئیے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے طریق کار کے بارے میں بتایا جائے۔ عدالت عالیہ نے حمزہ شہباز کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ایک مرتبہ صرف 10روز کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ واپس آکر انکوائری میں شامل ہوں جبکہ عدالت نے وفاقی حکومت سے 15روز میں جواب طلب کرلیا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
صوبائی وزیرملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرصدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے