چیئرمین نیب کی تعیناتی پر قوم سے معافی مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی
چیئرمین نیب کی تعیناتی اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کی، جو سمجھتا کہ مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا، یہ خام خیالی ہے، عمران خان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 15:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جوسمجھتا ہے مودی کی جیت سے مسئلہ کشمیر حل ہوجائے گا تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔
عمران خان بہت کچھ کہتے رہتے ہیں ان کی باتوں کوکسی بات کو اہمیت نہیں دیتا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانا چاہیے۔لاہور کی احتساب عدالت کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چیئرمین نیب اور عمران نیازی اسمبلی میں آکر عوام کو بتائیں، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیب احتساب کے نام پر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے. دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں اور ہم ان کے خلاف ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام معیشت کا جنازہ نکال دے گا، موجودہ حکومت نے 9 ماہ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک قرضہ لیا ہے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، شہباز شریف پر ثبوت کے بغیر الزامات لگائے گئے، صاف پانی کیس میں نیب کو شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے تھا، نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، چیئرمین نیب نے کہا حکومت کے خلاف کارروائی کی تو یہ گر جائے گی، کیا چیئرمین نیب اب اس بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، چیئرمین نیب اگر ملکی مفاد بیان کریں گے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا دیں. ملک احمد خان نے کہا کہ نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب نوٹسز لوگوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہے ہیں، نیب لوگوں کے گھروں کے محاصرے کر لیتا ہے، جب نیب سے پوچھتے ہیں کن وجوہات کی بنا پر گرفتار کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ دستاویزات خفیہ ہیں، نیب ہمیں گرفتاری کی وجوہات بتانے پر بھی تیار نہیں، کیا نیب ماورائے قانون اور بدمعاش ادارہ ہے. کیا نیب چاہتا ہے جس کے چاہے گردن پکڑ لے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو‘ نیب قانون میں کہاں لکھا ہے کہ چیئرمین نیب خود سوالنامہ ترتیب دیں. رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ چیئرمین نیب کو اخباری کالم کے مندرجات کی تردید کرنا پڑے گی، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ چیئرمین نیب اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، ہم اخبار کے کالم پر ہتک عزت کا کیس فائل کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم چیئرمین نیب کےخلاف لاہور ہائی کورٹ میں بھی جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیزنے بریفنگ دی
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹائون اور ایل ڈی اے سٹی حوالے بریفنگ
پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز
بلال کالونی سب ڈویژن کا پولیس کے ہمراہ علاقے میں آپریشن
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
پاکستان مواقع سے مالامال، مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہی: سفیر نیدرلینڈز
جانوروں کی ٹریسیبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے پیٹ سسٹم(PAITS) قائم کیا جا رہا ہے
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائر ہ کار کو بتدریج وسعت دی جائیگی۔ مریم نواز
پنجاب کی زرعی پیداوار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نیدرلینڈز کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ..
بے سہارا اور یتیم بچوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی