بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘چوہدری محمد سرور

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے ، پاکستان پر امن ملک ہے جس نے عالمی امن کیلئے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ہیں‘گورنر پنجاب

اتوار 22 ستمبر 2019 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پرتگال کے سفیر پالونیویز اور لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تحر یک انصاف کی43وفود کی ملاقاتیںہوئیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پر تگالی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت نے خطے کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردارادا کرے ۔ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے عالمی امن کیلئے بھی بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس لاہور میں پرتگال کے سفیر پالونیویز نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر،خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے ہم عالمی برادری سے کہنا چاہتے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے ماحول انتہائی ساز گار ہے امید ہے پر تگالی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع سے استفادہ کریں گے جبکہ بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے آنیوالے پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحر یک انصاف ملک کو کر پشن جیسے ناسورسے پاک کر نے کیلئے شفاف اور بلاتفر یق احتساب پر یقین رکھتی ہے ہماری حکومت نے پہلے اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا او ر نہ ہی اب بنائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے وہ احتجاجی دھر نوں اور لاک ڈائون کی دھمکیاں دینے سے باز آجائے کیونکہ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو 5سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے اور انشاء للہ ہم اپنی آئینی مدت پور ی کر یں گے اور عوامی امنگوں کے مطابق ہی تمام فیصلہ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غر بت ،مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خاتمے اور عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے قر بانیاں دینے والے کارکنوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جائیگا بلکہ وفاقی اور پنجاب حکومت کارکنوں کو انکا جائز مقام دیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں