وزیراعلیٰ اورگورنرچوہدری پنجاب کی یوم سیاہ کے اجتماع میں شرکت،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
وزیراعلیٰ اورگورنر نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اورپشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۵شہریوں کا بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج ،کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے )کشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ، آزادی کی منزل دور نہیں،بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائیگی ،وزیراعظم عمران خان نے جرات سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا:عثمان بزدار مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی،دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا:گورنر سرور
منگل 27 اکتوبر 2020 19:12
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوںپر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔پشاور دھماکے میںمعصوم بچوںکو نشانہ بنایاگیا ۔یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔ مکار مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔کورونا کے باعث کچھ عرصہ ہم نے بھی لاک ڈاؤن کیا اورہم سب کواس کے اثرات کا اندازہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حالت کا آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں جوکئی ماہ سے لاک ڈاؤن میں اذیت کی زندگی گزاررہے ہیں ۔غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کو ہرقسم کی پابندی کا سامنا ہے ایسی پابندیاں جن کا تصور بھی محال ہی-میںکشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑتا رہے گا-وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرات اوربہادری کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل دور نہیں۔بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔مقبوضہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق جلد آزاد ہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوںکی دنیا بھر کے مسلمان شدید مذمت کرتے ہیں ۔عالمی برادری کو ایسے گستاخانہ خاکوں کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔پشاور دھماکے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو بے نقاب کیا ہے ۔ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی ہے ۔دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیںگی اورمودی کو کالے کرتوتوں کا حساب دینا ہوگا۔صوبائی وزراء راجہ بشارت ،میاں محمود الرشید ،اعجاز عالم، مراد راس،ایم پی اے مہندرپال سنگھ،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری ،تحریک انصاف کے رہنماء و عہدیداران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت