عیدالفطر پر 6چھٹیاں ملنے کا امکان

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 6چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 29دن کا ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے، اگر پیشگوئی سچ ثابت ہوتی ہے پھر عیدالفطر 10اپریل بروزبدھ کو ہوگی تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہوتا ہے، اس طرح 9اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ملنے کا امکان ہے ممکنہ طور پر 9اپریل سے 12اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی، چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں