نواز شریف روٹی کے نئے نرخ معلوم کرنے عوام کے درمیان پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ہمراہ تھیں، مختلف نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا اور روٹی کے نرخ چیک کئے، روٹی کی قیمت کا خو د جائزہ لیتا رہوںگا،گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 16 اپریل 2024 16:53

نواز شریف روٹی کے نئے نرخ معلوم کرنے عوام کے درمیان پہنچ گئے
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف روٹی کے نئے نرخ معلوم کرنے عوام کے درمیان پہنچ گئے ،،نان بائیوں سے ملاقاتیں کیں اور قیمتوں کے بارے دریافت کیا۔نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجو د تھیں۔تفصیلات کے مطابق ایک دن پہلے نوٹیفیکیشن ہوا اور اگلے ہی دن وزیراعلیٰ مریم نواز کی قائد نوازشریف کے ہمراہ مختلف تندوروں پہ آمد ، روٹی نان کا میعار ، وزن اور ریٹ لسٹ چیک کی۔

خریداروں کو بھی زائد قیمت طلب کرنے پر شکایت درج کروانے کی ہدایت۔ قائد ن لیگ اچانک اڈہ پلاٹ پہنچ گئے جہاںانہوں نے مختلف نان بائیوں کی دکانوں کا دورہ کیا اور روٹی کے نرخ چیک کئے۔نواز شریف نے نان بائیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

 اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تھیں جنہوں نے نان بائیوں کی دکانوں پر موجود ریٹ لسٹ کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے نان بائیوں سے روٹی کے وزن اور معیار کے حوالے سے دریافت کیا۔نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر عوام خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کی قیمت کا خو د جائزہ لیتا رہوںگا اور اسی طرح اچانک دورے کرتا رہوں گا ۔ہم نے عوام سے جو وعدے کئے ہیں ان کو ہر صورت میں پورا کیا جائیگا۔

عام آدمی کو سستی روٹی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خاص ہدایات جاری کیں ہیں کہ سستی روٹی عام آدمی تک پہنچانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی نان بائیوں کی دکانوں میں موجود ریٹ لسٹ کو چیک کیا اور روٹی کے معیار اور وزن کے بارے میں دریافت کیا ۔مریم نواز نے نان بائیوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق روٹی کی فروخت کریں زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب عوام کو روٹی 16روپے میں ملا کریگی۔ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی اس سے زیادہ نہی دینی اگر کوئی زیادہ مانگے تو اک نمبر ہے اس پر شکایت درج کریں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کررہی ہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ سستی روٹی کی فراہمی کیلئے شہر بھر کے دورے کریں اور زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں کو جرمانے کئے جائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں