ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنے کی تجویز دیدی

حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کرلی ‘ ذرائع

منگل 16 اپریل 2024 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) افغان تارکین وطن اورغیرقانونی غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں نے 3 ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنے کی تجویزدیدی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کرلی ہے ، تمام کارڈز جعلسازی یا نامکمل کوائف پر بنائے گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں 82 ہزار 299 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ سپیشل برانچ نے 13 ہزار 183 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی۔پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں 25 ہزار 359 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ، 1139 غیر ملکیوں کو کارروائی کرکے واپس بھیجا گیا ۔ لاہور سے 2494 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ، 29 غیر ملکیوں کو کارروائی کے دوران نشاندہی کرکے واپس بھجوایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں