عمران خان کو سائفر کیس میں ملنے والی سزا قومی سلامتی کے حوالے سے اپنا حلف توڑنے پر ملی ہے،محمد فاروق حیدر

بدھ 31 جنوری 2024 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) سابق وزیراعظم آزادکشمیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو سائفر کیس میں ملنے والی سزا قومی سلامتی کے حوالے سے اپنا حلف توڑنے پر ملی ہے،اس کان لیگ سے کوئی تعلق نہیں،سائفر کیس ثابت شدہ ہے۔2018ء کے الیکشن میں قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو فرضی کیس کی بنیاد پر سزاسنائی گئی تھی اس وقت عمران خان اور اس کے حمایتیوں نے شادیانے بجائے تھے۔

8 فروری کو ن لیگ کی فتح کا دن ہے،نواز شریف وزیراعظم بن کر ملک کی تقدیر بدلیں گے،عمران خان نے ملک کے اندر نفرت،تعصب،بداخلاقی کو پروان چڑھایا جس نے معاشرے کو تقسیم کردیا،عوام سیاسی طورپر پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کے لیے 8فروری کو ن لیگ کو بھرپور ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے دوران قائد مسلم لیگ ن کے انتخابی حلقہ،مریم نواز،حمزہ شہباز،ایاز صادق کے حلقہ ہائے انتخاب میں انتخابی دفاتر کے افتتاح،کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی راہنمائوں،امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ 8فروری کا دن پاکستان کے عوام کے لیے اپنی تقدیر بدلنے کادن ہے،یہ آخری موقع ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی شاہراہ پر ڈالیں،اب ملک مزید کسی تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا،یہ ہمارے پاس آخری موقع ہے،ہندوستان آج کشمیریوں کو طعنے دے رہا ہے ہمارا منہ چڑھارہا ہے کہ پاکستان کمزور ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ جلد یہ تاثر ختم ہوگا،ملک دوبارہ ترقی کی ڈگر پر آئے گا،ہمیں پاکستان کی مشکلات کا احساس ہے۔اس وجہ سے ہم دعاگو ہیں کہ انتخابی مہم میں عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ن لیگ کو کامیاب بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں