مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی جماعت کے مستقل امیر نامزد

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) جمعیت علمااسلام پنجاب کی مجلس شوری نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو جماعت کامستقل امیر نامزد کر دیا،اجلاس میں ملک میں مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

جمعیت علما اسلام پنجاب کی مجلس شوری کا اجلاس مولانا احمد علی لاہوری مسجد شیرانوالہ گیٹ میں ہوا جس میں مولانا اجمل قادری، مولانااحمدعلی ثانی، مولانا اعظم حسین اورمولانا قدرت العارف کے علاوہ مولانا سمیع الحق شہید کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مولانا حامد الحق حقانی کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت بھارت اور افغانستان کی مشترکہ سازش تھی، وہ امن کے داعی اور خدا کی زمین پر خدا کا نظام چاہتے تھے، اس لئے انہیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کروا دیا گیا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرے۔

(جاری ہے)

مولانا اجمل قادری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، طالبان کے ساتھ معاملے کو آگے بڑھانے کے تمام راستے ہم سے ہو کر گزرتے ہیں۔شوری کے اجلاس مین مولانا حامد الحق حقانی کی دستاربندی کے علاوہ مولانا سمیع الحق کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں