لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا‘اعجاز چوہدری

پیر 17 دسمبر 2018 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اپنے دوران ملک کو لوٹنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں کیا، شہبازشریف اور آصف زرداری کا گٹھ جوڑ اپنی اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے ، انہوں نے کہاکہ قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے ، احتساب بلاتفریق ہو رہا ہے ، جمہوریت کی آڑ میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کرپٹ مافیا نے صرف اپنا تجوریا ںبھری ہیں، ملک کو تمام بحرانوں ، کرپشن اور قرضوں کی دلدل میںدھکیلنے والے جلد جیل میںہونگے، آصف زردار ی اور شہبازشریف کا ٹھکانہ صرف جیل ہے ،کرپٹ مافیا ملک اور قوم کی بجائے صرف اپنی اپنی کرپشن کو بچانے میں لگاہوا ہے ، قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب چاہتی ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دن رات کوشا ں ہے ، ملک دیانتدار قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے، انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت سے ملک اپنے پائوں پر جلد کھڑا ہوگا، کرپشن اور قرضوں سے ملک وقوم کی جان چھوٹ جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں