سانحہ ساہیوال ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، سکینہ شاہین خان

عمران خان سانحہ ساہیوال پر قوم سے معافی مانگیں اور مستعفی ہو جائیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) مسلم لیگ ن کی سابقہ ایم پی اے وسینئر رہنماسکینہ شاہین خان نے ساہیوال سانحے پر اپنے گہر ے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا ہے ، سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم و ستم کی بد ترین مثا ل ہے ، سانحہ میں ملوث تمام افراد کسی بھی ہمدردی یا رحم کے قابل نہیں ، بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، ریاست مدینہ میں دریائے نیل کے کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری بھی خلیفہ وقت اٹھاتا تھا اور یہاں اتنے بے گناہ معصوم لوگوں کو مار دیا جاتا ہے اور کوئی پوچھنے والانہیں،ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے بتائیں کے سانحہ ساہیوال کا ذمہ دارکون ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے جاری کردی بیان میں کیا، سکینہ شاہین خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے بعد عمران خان سمیت تمام تحریک انصاف کے مسخروں کو استعفی دے دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سارا واقعہ سامنے ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کمیٹی یا جے آئی ٹی بنانے کی ضرورت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ کنٹینر والے بابا اب وزیراعلی پنجاب کی نا اہلی کے لیئے کیوں دھرنے نہیں دے رہے، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیوں نہیں کر رہے ، عمران خان بچوں کے ذمہ داری لینے کے بجائے واقعے کی ذمہ داری لیں اور قوم سے معافی مانگیں اور استعفی دے دیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نئے پاکستان میں لوگ اپنے بچوں کے ساتھ لے کر باہر نہ نکلیں ، نیازی سرکار کے نئے پاکستان میں عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ، جہاں اپنے ہی ملک کی پولیس اپنے ہی لوگوں پر اس طرح اندھادھند گولیاں برساتی اور حکومتی وزراء ان کی پشت پناہی کرتے ہیں ، تحریک انصاف کے وزیر مسلسل اس ریاستی دہشت گردی کے دفاع میں مصروف ہیں ، حیرانگی کی بات ہے کہ وزیراعلی پنجاب اتنے بڑے سانحے کے بعد بھی وزیراعظم کے احکامات کا انتظار کرتے رہے ، تحریک انصاف نے پاکستان کی عوام کا پہلے معاشی قتل کیا اور اب ریاستی دہشت گردی سے معصوم لوگوں کو جان سے مار رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں