نظام عدل کی کمزوری ہے کہ مریم نوازکے والد اس وقت ملک سے باہر بیٹھے ہیں،اعجاز احمد چوہدری

مریم نوازکی والد کے پاس جانے کی درخواست پر قانون کی عملداری قائم رہے گی ۔ ہمارے نزدیک یہ سب مجرم ہیں۔ بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں اورسازشوں کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، صدر تحریک انصاف سنٹرل پنجاب

جمعرات 23 جنوری 2020 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ نظام عدل کی کمزوری ہے کہ مریم نوازکے والد اس وقت ملک سے باہر بیٹھے ہیں۔ مریم نوازکی والد کے پاس جانے کی درخواست پر قانون کی عملداری قائم رہے گی ۔ ہمارے نزدیک یہ سب مجرم ہیں۔ بھارت کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں اورسازشوں کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی حکومت کی کامیاب حکمت عملی اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی بہتر اقدامات کرنے سے ہر شعبہ مضبوط اور مستحکم ہوا ہے ۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ملک کو تاریکیوں اور مہنگی قرضوں میں ڈبویا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چائنا سکیم شمالی لاہور اور شکرگڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے جانباز اور بہادر ساتھیو آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

میں کور کمیٹی میںشامل ہوں۔ عمران خان کو دیکھا اور میں وثوق سے کہتا ہوں کہ وہ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ پاکستان کا بہترین ادارہ پاک فوج ہے۔ عمران خان اپنی تنظیم کو فوج کی طرح منظم بنانا چاہتے ہیں۔ جب فوج حلف لیتی ہے تو پاکستان سے وفاداری کا حلف لیتی ہے۔ میرے ساتھیو آج آپ بھی عہدکریں کہ پاکستان کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔ حلف لیں کہ صرف پاکستان کے لیے جئیں اور مریں گے۔

سارا ملک کارکنان کے کہنے کے مطابق عمل کرے گا جب ہم تنظیم بنائیں گے۔ بینظیر انکم سپورٹ میں گزشتہ 9 سال سے 8 لاکھ 22 ہزا ر لوگ بے سہارا لوگوں کا حق کھاتے رہے۔ عمران خان نے ایک سال میں 14ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا۔ گیس کی قیمت شاہد خاقان عباسی نے 15 سالوں کے کے لیے مقرر کروائی ہے اور اب کہتے ہیں کہ گیس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان مزید سبسڈی دے کر ڈبو یا نہیں جا سکتا۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے دورِحکومت میں اپنی ذاتی تشہیرکے لئے اشتہارات کی مد میں 42 ارب رکھے تھے مگر عوام کے لیے کچھ نہ تھا۔ ترکی کے لیڈر کی بات کرتے ہیں کیونکہ اس نے کارکنوں کے ساتھ مل کر میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو شکست دی ۔ عمران خان کہتے ہیں میں پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانا چاہتا ہوں ۔ ورکرزکنونشن سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امیتازوڑائچ، نائب صدر شبیرسیال ،جوائنٹ سیکرٹری قاری ذوالفقار سیالوی، ضلعی صدرشکرگڑھ چوہدری طارق انیس ، ندیم نثار چوہدری ، جمشید اقبال چیمہ، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم ، شالامار ٹائون کے صدرچوہدری حاجی نوازنت، جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مشکل حالات کے باوجود بھی عوام کی خدمت کرنے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک مسائل میں گرا ہوا ہے ۔ جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تھا ۔ وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت کی وجہ سے آج ملک اپنے پائوں پر کھڑا ہو چکا ہے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

حکومت کے ٹھوس اقدامات کی وجہ سے معیشت مستحکم ہوئی ہے ۔ نوازشریف اور شہبازشریف ملک سے فرار ہیں ۔ انہیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ۔ زرداری اور شریف خاندان ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ پی ٹی آئی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔ سابقہ لٹیرے حکمران چیخوپکارکرنے کی بجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔ اعجازاحمدچوہدری ، علی امتیاز وڑائچ، شبیرسیال اور قاری ذوالفقار علی سیالوی کا نارووال اور شکرگڑھ درجنوں مقامات پر کارکنوں بھرپور استقبال کیا ۔

پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت کو جلوس کی شکل میںشکرگڑھ ورکرزکنونشن میں لایا گیا۔ ورکرزکنونشن میں مختار بھولا ، شہبازمحسن بھٹی، اسرار خان، فیاض کھیپڑ،چوہدر ی نصراللہ ، ر ضا خان، ثاقب سلیم بٹ، ملک رمضان ،عاصم میر ، کرامت سبحانی ، ذوالفقار علی ،یامین ٹیپو، فیصل شاہ سمیت کثیر تعداد عہدیداران و کارکنان شریک تھے ۔

علاوہ ازیںپی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری کی غزنوی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم، مسلح افواج کے سربراہان اور سائنسدانوں کو بھی مبارکباد دی ۔میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے دفاعی صلاحیتوں کو ناقابل تسخیر بنایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ پاکستانی قوم وطن عزیزکے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ دشمن کی ہر جارحیت کا پاک افواج منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں