پی ٹی آئی بانی پاکستان کے افقار ،نظریات ، فرمودات کی اصل وارث ہے، ترجمان پنجاب حکومت

منگل 10 اگست 2021 12:39

پی ٹی آئی   بانی پاکستان کے افقار ،نظریات ، فرمودات کی اصل وارث ہے، ترجمان پنجاب حکومت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف  جشن آزادی زندہ قوموں کی طرح منائے گی۔انہوں نے  ایک بیان میں کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف قائد اعظم ،علامہ اقبا ل کے افقار ،نظریات اور فرمودات کی اصل وارث ہے، یوم آزادی ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہےجن کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ   پاکستان ہمیں ہر حال میں مقدم ہونا چاہیے او ر پوری قوم کو وطن عزیز کی سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا پختہ عزم کرنا چاہئے تاکہ ملک دشمن عناصر کی پاکستان مخالف سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔انہو ں نے کہاکہ قیام پاکستان کے72 سال بعد اقتدار میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف ملک کی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا نعرہ لگایا اور اس کی تعبیر کیلئے وزیراعظم عمران خان انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں