پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ‘ سلیم ر ضا

ْنااہل حکومت کی سوا تین سالہ کارکردگی سے ملک 30سال پیچھے چلا گیا‘ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی

اتوار 5 دسمبر 2021 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصا ف ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، قرض کے بدلے آئی ایم ایف کو سب کچھ دیدیا گیا،سارا پاکستان نالائق وزیر اعظم سے نجات چاہتا ہے،نااہل حکومت کی سوا تین سالہ کارکردگی سے ملک 30سال پیچھے چلا گیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نااہل وزیر اعظم نے تین سال میں محض جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے ہیں ،ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی اور بے روزگاری نے معیشت کو کھوکھلا کردیا ہے۔ کارخانے بند، معاشی سرگرمیاں معطل اور سرمائے کی گردش رک گئی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ گورنر پنجاب کا اعتراف پی ٹی آئی کی ناکامیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے ،مہنگائی کے بدترین طوفان کے اصل ذمہ دار یہی حکمران ہیں جنہوں نے آئی ایم کے سامنے پورا ملک گروی رکھ دیا ہے ،وزیراعظم اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر ملک میں شفاف انتخابات کروائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں