ؒوزیر اعظم عمران خان کو کوئی نکال رہا ہے اور نہ ہی کوئی نکال سکتا ہے وہ اور حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی‘محمد سرور

جہانگیر خان تر ین ابھی تک تحر یک انصاف سے الگ نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ حکومت کیخلاف کسی مہم کا حصہ ہیں‘گور نر پنجاب

بدھ 26 جنوری 2022 20:30

ؤلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میرے بس میں ہوتو میں کل ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا دوں۔وزیر اعظم عمران خان کو کوئی نکال رہا ہے اور نہ ہی کوئی نکال سکتا ہے وہ اور حکومت آئینی مدت پوری کر ے گی،جہانگیر خان تر ین ابھی تک تحر یک انصاف سے الگ نہیں ہوئے اور نہ ہی وہ حکومت کیخلاف کسی مہم کا حصہ ہیں،15مئی کو وعدے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مر حلے کا باقاعدہ آغا ہوجائے گا،تحر یک انصاف میںکچھ لوگوں کی رائے مختلف ہوسکتی ہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں سب ایک پیج پر ہیں ۔

وہ بدھ کے روز سر کٹ ہائوس ملتان میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 60ملین روپے کے 20سے زائد منصوبوں کے افتتاح کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر انرجی ڈاکٹر اختر ملک ،تحر یک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری،چیئر مین پنجاب آپ کا اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمداور دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے پر یس کانفر نس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کا کافی عر صہ سے سن رہے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیںنہ صرف خود ایک پیج پر نہیں بلکہ ان جماعتوں کے اندر بھی ان کے لوگ ایک پیج پر نہیں اس لیے اپوزیشن کے کسی احتجاج مارچ سے حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں وہ احتجاج کر نا چاہتے ہیں توشوق سے کر یں ملک میں الیکشن اپنے وقت پر 2023ء میں ہی ہوں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ کسی بھی ایشوز پر ٹکرائو نہیں چاہتی بلکہ ہم نے ہمیشہ اپوزیشن کو قومی ایشوز پر مذاکرات کی دعوت دی ہے مگر اپوزیشن حکومت کے ساتھ بات کر نے کو تیار نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم اب بھی اپوزیشن جماعتوں سے کہتے ہیں کہ وہ ٹکرائو اور انتشار کی سیاست کر نے کی بجائے قومی ایشوز پر حکومت کیساتھ بات چیت کر یں کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار اد ا کر یں ۔

جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں پہلے دن سے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے حق میں ہوںا ور آج بھی سمجھتاہوں کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنناچاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر میرے بس میں ہوتو میں کل ہی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنا دوں مگر سب جانتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے پار لیمنٹ میں قانون سازی کی ضرورت ہے اور اپوزیشن اس معاملے پربھی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ جہاں تک جہانگیر خان تر ین کا تعلق ہے تووہ آج بھی تحر یک انصاف کا حصہ ہیں انکی جانب سے کبھی تحر یک انصاف چھوڑنے کی بات نہیں کی گئی اور یہ بات بھی سچ ہے کہ بعض معاملات پر انکے پارٹی سے اختلافات کے باوجود وہ تحر یک انصاف کی حکومت کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیںبنے ۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 300سے زائد منصوبوں پر جنوبی پنجاب میں کام جارہی ہے اور آج ہم نے مزید 20منصوبوں کا بھی افتتاح کر دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ پورا کیا جائے گا اور مارچ کے آخر تک پنجاب کے 15ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا ۔ قبل ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یونیورسٹیز میں شفافیت اور میرٹ لائے ہیں اور سیاسی مداخلت سے بھی یونیورسٹیز کو پاک کیا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے بطور چانسلر جتنے بھی وائس چانسلرز لگائے سب میرٹ پر لگے ہیں اور الحمد للہ پنجاب کی یونیورسٹیز کا شمار دنیا کی بہتر ین یونیورسٹیز میں ہورہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں