شہزادے شہزادیاں موج میں، عوام پس رہے ہیں، بہتری کی کوئی توقع نہیں‘ذبیح اللہ بلگن

الیکشن میں دھاندلی ہوئی، عوام کا حق چرایا گیا، جماعت اسلامی سولین بالادستی چاہتی ہے‘ بیان

جمعہ 15 مارچ 2024 16:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) جماعت اسلامی کے رہنما ذبیح اللہ بلگن نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، عوام کا حق چرایا گیا، جماعت اسلامی سولین بالادستی چاہتی ہے،اس مقصد کے حصول کے لیے نظام کو ٹھیک کیا جائے۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ مہنگائی سے بے حال ہیں جبکہ حکمرانوں کا ہنی مون چل رہا ہے، رمضان کے مہینے میں بسم اللہ کر کے سب سے پہلے 300یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت خاندانوں کی حکومت ہے، شہزادے شہزادیاں موج میں، عوام پس رہے ہیں، موجودہ حکومت ماضی کا تسلسل ہے جن سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ضروری ہے کہ عوام کو اس کا حق واپس دیا جائے، حکومت پہلے مرحلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے، پولرائزیشن کا خاتمہ نہ ہوا تو رہی سہی جمہوریت بھی ختم ہوجائے گی۔ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی۔جماعت اسلامی فلسطین کے عوام کے حق میں بھرپور آواز اٹھا رہی ہے، ہمار امطالبہ ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے، اسلامی ممالک اور خصوصی طور پر پاکستان کی حکومت غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں