پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، 310مردہ مرغیاں ،بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کر دیں

جمعرات 28 مارچ 2024 19:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں 310مردہ مرغیاں اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کر دیں ۔ لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر ناقص گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف میراتھن کارروائیاں کی گئیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گجومتہ، نشتر اور ٹولنٹن مارکیٹ میں چیکنگ، علی الصبح داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی، 23فوڈ پوائنٹس اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 5کو 1لاکھ 42ہزار کے جرمانے عائد، 3کو اصلاحی نوٹس اور 15کو وارننگ جاری کیے گئے جبکہ 310مردہ مرغیاں اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کر دی گئیں ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ گوشت بردار گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی لازم میٹ سپلائی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقررکردہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، صفائی کے ناقص انتظامات، گندے بدبودار فریزر اور حشرات کی بہتات پائی گئی، برآمد شدہ مردہ مرغیوں کو ضبط کر کے ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خوراک میں ناقص گوشت اور زائد المیعاد اشیا کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے، صوبہ پنجاب میں ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے لیے جگہ تنگ کر دی گئی ہے، گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، فوڈ بزنس آپریٹرز اعلی معیار کو برقرار رکھیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں