پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق کٹوتی کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور

جمعرات 28 مارچ 2024 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق کٹوتی کی تحریک بھاری اکثریت سے منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ سے زائد وقت کی تاخیر سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مجموعی طور پر کٹوتی کی 42 تحریکیں پیش کی گئی وزیر فنانس پنجاب کی جانب سے پیش کی گئیں ان تحریکوں میں سے تحریکیں پیش کرنے کے فوری بعد ہے 6تحریکیں منظور کر لی گئی تھیں جبکہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کی گئیں تمام تجاویز مسترد کر دی گئیں۔

اجلاس شروع ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی احمر رشید بھٹی نے جیل سے ?رہائی کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ان سے خلف لیا بعد ازاں پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے سالانہ بجٹ سمیت مطالبات زر پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایک مطالبات زر پر صرف ایک رکن پنجاب اسمبلی نے بحث کی جس کی وضاحت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پہلے ہی کر چکے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں