وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماہ مبارک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر سیفٹی ٹیموں کی بڑی کارروائی، لاہور میں سپلائی کے لیے تیار مضر صحت گھی، آئل کی بڑی کھیپ برآمد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماہ مبارک میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی تحت ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی، لاہور میں سپلائی کے لیے تیار مضر صحت گھی، آئل کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔ چیکنگ کے دوران 8000 لٹر گندا آئل، 3000 کلو ناقص گھی اور 300 پیکنگ کارٹن تلف کر کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا اور ملزم گرفتار کروا دیا گیا۔

انسپیکشن میں 6500 پیکنگ کارٹن، 6000 کلو سے زائد مختلف برانڈز کا گھی، گھی سپلائی کرنے والا ٹرک، 17 ڈرم سمیت پروسیسنگ ٹینک، مشینیں، سلنڈر اور تمام اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کھلے ناقص گھی کو دلکش پیکنگ لگا کر پیک کیا جارہا تھا اور سپلائی کے لیے ٹرک میں رکھا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا لاہور میں مسلسل ناکہ بندیوں اور ٹولنٹن مارکیٹ میں مسلسل چیکنگ کے دوران 2لاکھ 80ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کے دوران 5600 کلو سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا ہے جبکہ صوبہ بھر میں میٹ سیفٹی ٹیموں نے رمضان المبارک میں 4لاکھ35ہزار کلو سے زائد گوشت کی چیکنگ کی اور 27ہزار کلو سے زائد گوشت تلف,ایک لاکھ کلو ناقص بیسن تلف کیا گیا۔

رمضان المبارک میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 36ہزار 883 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی جبکہ 4400 پوائنٹس کو 5کروڑ 22لاکھ 49ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا مکروہ کاروبار کرنے پر 250پوائنٹس بند، جعلسازی کرنے پر 40کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 1277 فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوائے گئے ہیں۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خورو نوش مصالحے،بیسن،میدہ،دہی بھلے،فروٹ چارٹ،ڈرائی فروٹس،سویاں یونٹس کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے۔

سموسہ، رول پٹی، پکوڑیاں، فروزن پروڈکٹس، ساسز،کیچپ،میونیز،مشروبات، ریسٹورنٹس،فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ڈھابوں کو بھی باقاعدگی سے چیک کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید مہا رمضان میں استعمال کی جانے والی مشروبات تیار کرنے والی تمام کمپنیوں کی پراڈکٹس کی سیمپلنگ کی جا رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے نگہبان رمضان راشن پروگرام میں اپنا مکمل کردار ادا کیا۔

نگہبان راشن کے لیے پیک کی جانے والی تمام اشیاء کے معیار کو چیکنگ کے دائرے سے گزارا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا روزے کی حالت میں شہری خود کو کیسے تندرست رکھ سکتے ہیں فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ٹیم نے خصوصی ڈائیٹ پلان بھی متعارف کروا دیا ہے۔ڈائیٹ پلان پر عملدرآمد سے شوگر، بلڈ پریشر جیسی امراض میں مبتلا مریض صحت بخش غذا کھا سکیں گے۔عوام سے گزارش ہے کہ اپنی اچھی صحت کے لیے غذائیت سے بھرپورصحت افزاء خوراک کا انتخاب کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں