qلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں

kبھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 5 ملزمان گرفتارن

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

6لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 380ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 149کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں14 کمرشل،1زرعی اور365ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ32 ہزار3سو89 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت69لاکھ24 ہزار7سو98 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

(جاری ہے)

شاہدرہ نکے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ 10 ہزارروپے، شفیق ا?باد کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ روپے،شاہدرہ ٹاؤن کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو90ہزارروپے اوربھاٹی گیٹ کے علاقے میں ایک ملزم کو70 ہزارروپیکی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو193مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل68 ہزار5سو6ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،66ہزار4سو92 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر20 ہزار 165ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار 3یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب22 کروڑ97 لاکھ13 ہزار6سو2روپے ہے۔ نواضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویڑن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں