ای روزگار ٹریننگ پروگرام کیلئے17ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، فیصل یوسف

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا ہے کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے نوجوانوں کی جانب سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں63 فیصد مرد اور37 فیصد خواتین ہیں، مذکورہ دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے پر عید کے بعد کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ، کری ایٹو ڈیزائن، ای کامرس و دیگر شعبوں میں3 ماہ کی مفت تربیت حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں45 ای روزگار مراکز فعال اور اب تک 60 ہزار سے زائد طلبہ تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں، جن میں خواتین کی شرح 57 فیصد ہے ۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بڑہانا اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں