رمضان المبارک میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 8ملزمان گرفتار، بھاری جرمانے عائدکیے گئے ،لیسکوترجمان

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سے رمضان المبارک میں بھی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، 8ملزمان گرفتار ،بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 8ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر370ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 172کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 8 کمرشل،2زرعی اور360ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2لاکھ23 ہزار37 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت87لاکھ50 ہزار8سو12 روپے ہے۔ بجلی چوروں کےخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

(جاری ہے)

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

شاہدرہ کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ روپے،جوہر ٹاون کے علاقے میں کنکشن کو1 لاکھ 50ہزارروپے،ٹاون شپ کے علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ50ہزارروپے اورسٹی ننکانہ کے علاقے میں ایک ملزم کو 1لاکھ20 ہزارروپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو194دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل68 ہزار8سو76ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،66ہزار8سو17 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر24ہزار24ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ56 لاکھ 16 ہزار 6سو90یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت3ارب23 کروڑ91 لاکھ94 ہزار6سو73روپے ہے۔ لیسکو چیف نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں