حوالات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ ، وکیل کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

منگل 9 اپریل 2024 23:03

حوالات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا مقدمہ ، وکیل کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے مقدمہ میں گرفتار مقامی وکیل میاں عبد المتین ایڈووکیٹ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دھشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نے ملزم وکیل کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اورملزم میاں عبد المتین ایڈووکیٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

ملزم پر حوالات کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کا الزام ہے۔ تھانہ ساندہ نے عبد المتین ایڈووکیٹ کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں