خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری

ہم خوش ہیں خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی،امید ہے ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی‘ وزیر اطلاعات

منگل 16 اپریل 2024 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خوشی کی بات ہے مریم نواز کے اچھے کاموں کی علی امین گنڈا پور کی سرکار بھی پیروی کر رہی ہے ،ہم خوش ہیں کہ خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو بھی سستی روٹی ملے گی،امید ہے خیبر پختونخواہ کے لوگوں کو جلد ایئر ایمبولنس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے بھی کہا تھا علی امین گنڈاپور کو خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھنی چاہیے، اب مجھے 100 فیصد یقین ہو گیا ہے خیبر پختونخواہ حکومت مریم نواز کے ویژن سے بے حد متاثر ہے،ہم چاہتے ہیں جیسی سہولیات پنجاب کے لوگوں کو میسر ہوںایسی ہی سہولیات خیبر پختوانخواہ کے لوگوں کو بھی ملنی چاہئیں۔

سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو بھی سستی روٹی اور ایئر ایمبولینس کی سہولت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محرومیاں تب ہی ختم ہوتی ہے جب ترقی کے یکساں مواقع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوتی ہے،امید ہے علی امین گنڈاپور بزدار،خٹک اور محمود خان کے نقشے قدم پر نہیں چلیں گے،عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے اور رشتے داروں کی جیبیں نہیں بھریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں