پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے‘ فرخ جاوید مون

عوام کا پہلے ہی جینا محال ہو چکا پیٹرولیم قیمتوں میںاضا فے سے غر یبوں کے مسا ئل میں اضافہ ہوگا

منگل 16 اپریل 2024 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ،رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، عوام کا پہلے ہی جینا محال ہو چکا پیٹرولیم قیمتوں میںاضا فے سے غر یبوں کے مسا ئل میں اضافہ ہوگا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجا ئے بہتر ہو تا حکمران اپنی شاہ خر چیوں کو کنٹرو ل کر تے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہحکومت مہنگا ئی کو کنٹرول اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکا خون نچوڑنے والے اقدام کررہی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضا فہ عوام کے زخموں پر نمک پا شی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضا فے سے غر یب آ دمی کے مسا ئل میں اضا فہ در اضا فہ ہورہاہے ر یا ست کی ذ مہ داری ہے کہ وہ عوام کوریلیف دینے والے اقدامات کر ے مگر یہاں افسو س سے کہنا پڑتا ہے کہ ٹیکس عوام دیتی ہے عیا شی اشرا فیہ کر تی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضا فہ عوام کے سا تھ ظلم ہے ہم حکومت کے پیٹرولیم قیمتوں میں اضا فے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہیںاورار باب اختیار سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ پیٹرولیم ، گیس ، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے اورعوام کوہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں