لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست نمٹادی

منگل 16 اپریل 2024 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست تحریک انصاف ائرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے دائر کی گئی۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایسی ہی ایک درخواست بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے، ہم وقتی طور پر یہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی کی فراہمی سے متعلق پی ٹی آئی لائرز فورم کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور میں بانی تحریک انصاف کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحق نے عدالت کو سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں