متروکہ وقف املاک بورڈنے پنجاب سمیت ملک بھر سے 34 ارب روپے سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کروالی ، فرید اقبال خان

منگل 16 اپریل 2024 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کی ایف آئی اے کے ہمراہ کارروائیاں، پنجاب سمیت ملک بھر سے 34 ارب روپے سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کروالی ۔ سکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ فرید اقبال خان نے منگل کے روز جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متروکہ وقف بورڈ اور ایف آئی اے نے مشترکہ طور پر ماہ جنوری سے مارچ تک بڑے پیمانے پر کراچی، راولپنڈی، حسن ابدال، پشاور، بنوں،ساہیوال اوراوکاڑہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6096 ایکڑ،28مرلے اراضی واگزار کروائی جس کی قیمت 34ارب روپے سے زائد ہے۔

سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق صرف فروری اور مارچ کے دوران 197ایکڑ 02مرلے رقبہ واگزار کروایا گیا جس کی قیمت 4551 ملین روپے ہے، لہذا اب تک کل 6096ایکڑ 18مرلے کارقبہ واگزار کروایا گیا ہے جس کی مالیت 34ارب روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفس ای ٹی پی او نے راولپنڈی میں کارروائی کرکے 13 ایکڑ، 05 کنال03 مرلہ کا رقبہ واگزار کروایا جس کی مالیت 4387 ملین ہے۔

ڈسٹرکٹ آفس ای ٹی پی او حسن ابدال نے جنوری تک 301 ملین روپے کی مالیت کا رقبہ 32ایکڑ، 01کنال 07مرلہ جبکہ فروری اور مارچ میں 18ایکڑ، 04کنال 16مرلہ جس کی مالیت 82 ملین ہے واگزار کروایا۔ پشاور میں جنوری 2024 تک 14مرلہ اراضی جس کی قیمت 138 ملین ہے واگزار کروائی گئی. بنوں میں 17 مرلہ اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 23ملین ہے ۔ اسی طرح ساہیوال میں جنوری تک 1336 ملین کا رقبہ واگزار کروایا گیا۔ڈسٹرکٹ آفس ای ٹی پی او اوکاڑہ میں فروری اور مارچ کے دوران 156 ایکڑ، 03 کنال اور 12 مرلہ کا رقبہ جس کی قیمت 319 ملین ہے واگزار کروایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آفس ای ٹی پی او کراچی میں فروری اور مارچ، کے دوران 21 ایکڑ، 07 کنال14 مرلہ کا رقبہ جس کی مالیت 4150 ملین ہے واگزار کروایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں