بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر2 ہزار روپے کا چالان ہوگا‘سی ٹی او عمارہ اطہر

بدھ 17 اپریل 2024 17:20

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر2 ہزار روپے کا چالان ہوگا‘سی ٹی او عمارہ اطہر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) موڑسائیکل سوار خبردار ہو جائیں،چیف ٹریفک افسر لاہور عمارہ اطہر نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا بھاری چالان کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر نہیں آنے دیں گے ، مال روڈ اور دیگرسڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند ہوگا۔ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر بھی کریک ڈائون ہوگا۔ عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کہیں بغیر ہیلمٹ کوئی موٹر سائیکل چلاتا نظر نہ آئے جو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتا نظر آیا اس پر 2ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں