محتسب پنجاب کے حکم پر مختلف محکموں کے سائلین کے واجبات ادا کر دیئے گئے،ترجمان

جمعرات 18 اپریل 2024 18:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن، چیف انجینئر(سنٹرل زون)، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو1122اور چیئرمین ضلعی بہبود فنڈ بورڈ نے مختلف درخواست گزار افراد کے ایک کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 13درخواست گزار افرادنے دفتر محتسب پنجاب کو درخواستیں دیں کہ انہوں نے فیملی پنشن، ماہانہ امداد اور زیر التوا واجبات حاصل کرنے کیلئے متعدد بار متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا مگرانہیں ابھی تک واجبات ادا نہیں کئے گئے۔ محتسب پنجاب کی ہدایت پر متعلقہ اداروں نے سائلین کو ان کے زیر التوا واجبات ادا کر دیئے ہیں جس پر درخواست گزار افراد نے قانونی حق کی فراہمی پر دفتر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں