ایف بی آر نے سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا

سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:15

ایف بی آر نے سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کیلئے سیلز ٹیکس ویلیو 140سے بڑھا کر 204روپے کر دی گئی ہے، ریجن ون میں پختوانخواہ، بلوچستان، راولپنڈی اسلام آباد، گوجر خان شامل پر مشتمل پوٹھوہار کا خطہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

ریجن ٹو کیلئے بھی سیلز ٹیکس ویلیو 135روپے سے 200روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، ریجن ٹو صوبہ سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پرمشتمل ہے۔ایف بی آر کے مطابق 200روپے ویلیو کی بنیاد پر 18فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس لاگو ہوگا۔سی این جی صارفین پر سپلائی ویلیو کے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں