رقص کے عالمی دن کے موقع پر صوفیانہ،کلاسیکی و فوک رقص کی شام کا انعقاد پیر کو ہوگا،ترجمان الحمرا

اتوار 28 اپریل 2024 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) الحمرا میں شاکر علی میوزیم(پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس) کے تعاون سے صوفیانہ، کلاسیکی وفوک رقص پر مبنی ایک شام کا انعقادکل 29اپریل بروز پیر شام 6بجے الحمرا ہال میں ہوگا، ترجمان کے مطابق رقص کے عالمی دن کے حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا طارق علی بسرا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صوفیانہ رقص ہماری عظیم قدروں میں سے ایک ہے،یہ روحانی عشق کی مشق ہے جو لا محدود امکانات کی یاد دلاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ روحانی بیداری ورضاِ الہی کے ساتھ گہرے تعلق کا نام ہے، جسم سے روح میں اترنے کا یہ سفر خدائی سچائیوں کی تلاش کا جشن ہے جو فرد وسماج کی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں