گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 28 اپریل 2024 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ گورنر پنجاب نے افضل تارڑ مرحوم کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کااظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افضل تارڑ مرحوم ایک بااصول سیاستدان تھے۔مرحوم نے خلوص کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک اور پارٹی کی لیے ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں