’’اساتذہ احترام لازم، سکول پرحملہ کسی صورت قبول نہیں‘‘

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ساہیوال کے نواحی سکول میں ٹیچر پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

بدھ 8 مئی 2024 22:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ہائی سکول 95/9ایل،ساہیوال میں ٹیچر پر تشددکے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیاہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمی سکول ٹیچر کو بہترین طبی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول پر لڑکوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سکول پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ مہذب معاشروں میں اساتذہ کا احترام لازم ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں