ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش، شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

تماشائیوں نے بھی شعیب کا بھرپور استقبال کیا ، ’شعبی شعبی‘ کے نعرے لگائے، رپورٹ

اتوار 28 اپریل 2024 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی کی رونمائی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی پہلی اننگز کے وقفے کے دوران کی گئی۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کی، سابق فاسٹ باؤلر نے رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا اور ’شعبی شعبی‘ کے نعرے لگائے۔لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں