محکمہ موسمیات کی (کل) بھی شہرمیں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

پیر 22 مئی 2023 23:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2023ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیرکی طرح منگل کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہوائوں کی رفتار 45کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پیر کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، دن بھر مغربی ہوائیں چلنے اورسمندر کی جنوب مغربی ہوائیں متاثرہونے کے سبب دوپہر کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب انتہائی حد 73فیصد تک بڑھا،جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سی5ڈگری زیادہ محسوس ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق منگل کو بھی کراچی میں معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں، ہواں کی رفتار40کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کرسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز کے دوران موسم گرم ومرطوب جبکہ جذوی ابرآلود بھی اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سی36ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم وشدید گرم رہ سکتا ہے، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور کے اضلاع میں پارہ 46سی48ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں