لنڈیکوتل ،عدنان شینواری قتل کے خلاف دھرنا چھوتھے روزبھی جا ری رہا

منگل 25 فروری 2020 17:44

لنڈیکوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) عدنان شینواری قتل کے خلاف دھرنا چھوتھے روزبھی جا ری رہا ،پاک افغان شاہراہ پر فاتحہ خوانی جا ری ہیں دھر نے میں سیا سی جماعتوں قائدین اور کارکنان کے علاوہ سینکروں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں ایم پی اے میر کلام ،جمعیت علماء اسلام ف قبائلی اضلاع فنانس سیکرٹری شمس الدین نے بھی شرکت کی دھر نے میں شریک شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے میر کلام نے کہا کہ قبائلی سرزمین پر دہشتگردی کا کھیل کھیلنا بند کیا جائے مذید ڈرامے نہیں چلے گی ہر روز پختون قوم کے نوجوانوں کا قتل عام ہو رہی ہیںایم پی اے میر کلام وزیرنے کہا کہ کہ پی ایس ایل اور جشن و خوشحالی پنجاب کے سرزمین پر منایا جارہا ہے جبکہ پختون کے سرزمین پر خون کی ہولی کھیلے جاتی ہے جو قابل مذمت ہے اب ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ وہ آپس میں غم اور خوشی کے مواقعوں پر ایک ہو کر شریک ہو تے ہیںپشتون قوم نے کھبی خوشی کے موقع پر اپس میں جشن نہیں منایا انہوں نے کہا کہ راوانور جیسے قاتل کے کھلم کھولا گھومنا حکومت اور اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ میسنگ پرسن کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ وہ جیلوں اور آیف آئی آر سے نہیں ڈرتے ہیں سب اپنے حقوق کے لئے آئینی و قانونی جنگ لڑنے کو تیار ہے دھر نے سے خطاب کر تے ہوئے جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء شمس الدین نے کہا کہ عدنان واقعہ مشترکہ دردہیں اگر اس طرح واقعات رونماء ہونے پرقبائلی عوام میں مزید نفرت بڑھے گی انہوں نے کہا کہ عدنان اگر گناہگا ر تھا تو عدالت میں کیو ں پیش نہیں کیا گیا پھر عدالتوں کا کیا مقصد ہیںانہوں نے کہا کہ اگر اپ قبائلیوں کو غلام تصور کر تے ہیں تو یہ اپ کی غلطی ہے اب قبائلی عوام غلامی کی زنجیروں کو تھوڑنے نکلے ہیں اب ماورائے عدلت قتل قبائلی عوام برداشت نہیں کرینگے دھر نے سے شاہ حسین شینواری ،مراد حسین آفریدی ،ملکزادہ ندیم آفریدی ،عبدالراق شینواری،محمدابراھیم بنوری عرف باچاجان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں