شاہین کے والدنے کرکٹر سے متعلق دلچسپ انکشافات کر ڈالے

پیر 7 مارچ 2022 23:27

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2022ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے والد نے کرکٹر سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔لاہور قلندرز کی انتظامیہ اور ٹیم کے دیگر اراکین شاہین کے والد کی دعوت پر ان کے گاں لنڈی کوتل پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اسی دوران قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے شاہین کے والد سے گفتگو کی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے لاہور قلندرز اور بیٹے کی جیت کے بعد ان کے جذبات پوچھے جس پر شاہین کے والد نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے اور پی ایس ایل کے میچز کا بہت مزہ آیا۔

(جاری ہے)

ثمین رانا نے پوچھا کہ بتائیں شاہین آپ سے اتنا ڈرتا کیوں ہی جس پر عقب میں کھڑے افراد ہنسنے لگے۔کرکٹر کے والد نے کہا کہ وہ جو گرانڈ میں غلط گیندیں کرتا ہے، میں اسے ڈانٹتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ تمہیں کیسی گیند کروانی چاہیے۔ثمین رانا نے مداحوں سے ایک واقعہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ 2020 میں جب شاہین کا انگوٹھا ٹوٹا تھا تو اس نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا جس پر شاہین کے والد نے اسے فون کیا۔کرکٹر کے Oوالد نے بتایا کہ میں نے اسے کہا کہ فورا میچ کھیلنے کے لیے ہاں کہو، جس پر شاہین نے کہا کہ پی سی بی نے منع کیا ہے، میں نے جواب میں کہا پی سی بی کو چھوڑو، تم میچ کھیلو۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں