لاڑکانہ، ذخیرہ کی گئی گندم کی 90ہزار بوریاں برآمد

جمعرات 7 مئی 2020 16:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2020ء) لاڑکانہ میں محکمہ خوراک نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ گوداموں پر چھاپے مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی 90 ہزار بوریاں برآمد کرلیں۔کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاڑکانہ ریجن کی سربراہی میں کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کے مطابق باڈہ کے علاقہ ٹاٹڑی پر چھاپہ مار کر زخیرہ کی گئی 10 ہزار بوری اور گنجی کے علاقے میں بھی چھاپہ مار کر خودساختہ خریداری سینٹر پر سے 30 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ علاقے کے جونیجا رائس مل اور گریلو کے راجپوت رائس مل میں 50 ہزار گندم بوری برآمد کر لی گئیں جو سرکاری گوداموں میں شفٹ کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 90 ہزار بوری برآمد کی گئی ہیں جس کی مالیت 30 کروڑ روپے بنتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ضلع میں گندم کی خریداری ٹارگٹ 6 لاکھ 70 ہزار بوری مقرر کیا ہے، 50 فیصد ٹارگٹ مکمل کرنے کے بعد گندم آنا بند ہوگئی تھی جس سے پریشانی ہوئی۔ گندم نہ آنے کی وجہ ہورڈنگ مافیہ کی جانب سے گندم چھپا کر زخیرہ اندوزی کرنا تھا جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں