سندھ حکومت کا 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کوگندم بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ

منگل 23 مئی 2023 12:11

سندھ حکومت کا 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کوگندم بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2023ء) سندھ حکومت کا 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کوگندم بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور حسین وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت دوسرے فیز اور پہلےفیز کے رہ جانے والے کاشتکاروں کو گندم بیج کی سبسڈی رقم فراہمی شروع کرے گی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبے کے گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی رقم دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں