وزیر داخلہ سندھ کا گڑھی خدا بخش جلسہ گاہ کا دورہ

اتوار 14 اپریل 2024 19:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے آئی جی سندھ پولیس اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ گڑھی خدا بخش میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے جلسہ گاہ میں سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت دی کہ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ جلسہ گاہ کے اطراف بھی سیکورٹی انتظامات کو موثر بنایا جائے۔ٹریفک انتظامات پر بھی خاص توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی پارکنگ ایسی رکھی جائے کہ ٹریفک جام نہ ہونے پائے۔ سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر لاکھوں افراد ملک بھر سے شریک ہورہے ہیں۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں