ایس ایس پی لاڑکانہ نے شہداء کوٹہ کی میرٹ کے بنیاد پر تقررنامے جاری کردیئے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو نے شہید کوٹہ کے تحت تمام امتحانات میرٹ کی بنیاد پر پاس کرنے والے ضلع لاڑکانہ کے 3 امیدواروں کو نوکریوں کے آرڈر جاری کیے جن میں شہید عبدالخالق سانگی کے بیٹے بلال احمد، شہید احمد علی جماران کے بیٹے فیصل علی اور شہید غلام قمبر کنبھر کے بیٹے کریم بخش کنبھر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ پولیس میں شہید کوٹہ کے تحت ملازمتیں حاصل کرنے والے امیدواروں نے ایس ایس پی لاڑکانہ پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان نے کوسو آرڈر حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی اور سندھ پولیس میں شمولیت پر ان کی حوصلا افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں