محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام جناح ہال کہروڑپکا میں علماء کرام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ایک آگاہی سیمینار کا منعقد کیا گیا

جس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد واصف تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں اس لئےضروری ہے کہ وسائل اور مسائل میں توازن ہوں اس لیے علماء کرام کو معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جون 2021 15:12

محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام جناح ہال کہروڑپکا میں علماء کرام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ایک آگاہی سیمینار کا منعقد کیا گیا
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) محکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام جناح ہال کہروڑپکا میں علماء کرام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ایک آگاہی سیمینار کا منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے راؤ محمد واصف تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں اس لئےضروری ہے کہ وسائل اور مسائل میں توازن ہوں اس لیے علماء کرام کو معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا

اس کے علاوہ میاں خورشید احمد اویسی چیئرمین ضلعامن کمیٹی فوکل پرسن بہبود آبادی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کریں اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھیں اور اپنے بچوں کو دو سال تک دودھ پلائیں یہ حکم خداوندی ہے اس سے بچوں کے درمیان وقفہ بھی ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ مختلف مذہبی مکاتب فکر کے علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ملک کی ترقی کے لئے آبادی میں اس بے ہنگم اضافہ کو روکنے کے لیے محکمہ کا ساتھ دینے اور اپنا کردار ادا کرنے کا کہا

سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کی کثیر تعداد میں شرکت کی پروگرام کے آخر میں تحصیل آفیسر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ریفریشمنٹ باکس تقسیم کیے گئےنقابت کے فرائض چوہدری محمد اختر نے سرانجام دیئے پروگرام کے بہترین انعقاد پر محمد بلال ایف ڈبلیو اے کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں