لودہراں میں دوبارہ کرونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا

ایک ہفتہ قبل تحصیل بھر میں کرونا ویکسینیشن کا سٹاک ختم ہونے سے سنٹروں پر دور داراز سے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش آرہیں تھیں ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی کاوشیوں سے دوبارہ کرونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جون 2021 16:01

لودہراں میں دوبارہ کرونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2021ء) ایک ہفتہ قبل تحصیل بھر میں کرونا ویکسینیشن کا سٹاک ختم ہونے سے سنٹروں پر دور داراز سے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش آرہیں تھیں ڈپٹی کمشنر لودھراں عمران قریشی کی کاوشیوں سے دوبارہ کرونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا کہروڑپکا گورنمنٹ ڈگری کالج میں بنائے گئے ویکسی نیشن سنٹرپر 12 سو ڈوز مہیا کردی گئی کرونا ویکسی نیشن کا عمل ایک ہفتہ بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے ضلع بھر کے سنٹروں میں سٹاک ختم ہو گیا تھا دور دراز سے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش تھی آج سے تمام سنٹروں پر کرونا ویکسین فراہم کردی گئی ہے سنٹر انچارج عدیلہ ناصر کا کہنا تھا ویکسین کی 12سو ڈوز دستیاب کردی گئی ہےاب تک 16 ہزار 70 افراد کی ویکسینشین ہو چکی ہےشہری کرونا ویکسینشین کروائیں تاکہ موذی وائرس سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں