کہروڑپکا محلہ ممتاز آباد میں فائرنگ ایک شخص زخمی زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا

ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک اسماعیل موقع پر پہنچ گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 جون 2021 12:14

کہروڑپکا محلہ ممتاز آباد میں فائرنگ ایک شخص زخمی زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق لودہراں کی تحصیل کہروڑپکا ریلوے چوک میں فائرنگ کے نتیجےایک شخص زخمی ہوگیا زخمی نوجوان سرفراز نے بیان دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے گھر محلہ ممتاز آبادمیں موجود تھا دو نامعلوم افراد زبردستی میرے گھر میں گھس گئے اور للکارتے ہوئے کہا کہ تم ہمیں اپنے گھر آنے سے منع کرتے ہو اب ہم تمہیں مزا چکھاتے ہیں

اور یہ کہتے ہوئے انھوں نے ریوالور نکال کر مجھ پر فائرنگ شروع کر دی جو کہ گولیاں میرے بائیں گردے میں لگی ہیں کافی خون ضائع ہونے پر ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد ریسکیو 1122 نے اسے بہاولپور ریفر کر دیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محلہ ممتاز آباد میں میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر ہے جس کی وجہ سے منشیات فروشی کے کاروبار میں جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں